24 مارچ، 2018، 1:53 PM

سعودی عرب کے اتحادی امریکہ کا یمن پر مسلط کردہ جنگ بند کرنے کامطالبہ

 سعودی عرب کے اتحادی امریکہ کا یمن پر مسلط کردہ جنگ بند کرنے کامطالبہ

سعودی عرب کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اب سعودی عرب سے یمن پر مسلط کردہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو سعودی عرب کے خونخوار بادشاہ کو پسند نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن پر تین سال سے مسلط کردہ جنگ پر بے پناہ وسائل صرف کئے ہیں اور جہاں درجنوں ممالک کو اس جنگ کے لئے اپنا اتحادی بنایا ہے تو وہیں کئی ممالک اس جنگ کے خلاف بھی ہیں ۔ سعودی عرب نے مشکلات کے باوجود یہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے لیکن اب اس کے قریبی اتحادی امریکہ نے ہی ایسا مطالبہ کر دیا ہے جس کی توقع سعودی عرب کو نہیں تھی ۔اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے گزشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یمن کے خلاف امریکی حمایت یافتہ فوجی کارروائی کی قیادت کررہا ہے لیکن اب اس مسئلے کے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ اامریکی وزیر دفاع نے اس جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔
امریکی وزیر دفاع نے یہ بات محکمہ دفاع پینٹاگون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یمن کے مسئلے کا جلد از جلد سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ امریکہ نے یمن جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کو بڑی مقادار میں ہتھیار فروخت کئے ہیں۔ لیکن سعودی رعب کے نادان اور جاہل عرب حکمراں اب بھی امریکی ہاتھ کا کھلونا بنے ہوئے ہیں۔

News ID 1879579

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha